Latest News

شہریت قانون مذہب پر مبنی ، ورنہ روہنگیا کے مسلمانوں کو بھی ملنی چاہئے شہریت : ارشد مدنی

شہریت قانون مذہب پر مبنی ، ورنہ روہنگیا کے مسلمانوں کو بھی ملنی چاہئے شہریت : ارشد مدنی

نیشنل ڈیسک : شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کو لے کر ملک کے مختلف حصوں میں ہورہے احتجاجی مظاہروں نے تشدد کی شکل اختیار کرلی ہے ۔ مغربی بنگال اور شمال مشرقی ریاستوں سمیت قومی دارالحکومت نئی دہلی بھی اس آگ میں سلگ رہا ہے ۔ لوگ سڑکوں پر اترکر احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں اور حکومت سے گہار لگا رہے ہیں کہ وہ اس قانون میں کی گئی ترمیم کو واپس لے ۔ کیونکہ اس قانون میں مذہب کی بنیاد پر شہریت مہیا کرانے کا التزام ہے ۔ اسی سمت میں جمعیت علماء ہند کے سربراہ سید ارشد مدنی  نے بھی کہا کہ  ملک میں ہورہے احتجاج  ہندو اقلیتوں کو شہریت دئیے جانے کے خلاف نہیں بلکہ  مذہب کی بنیاد پر شہریت دی جانے کے خلاف ہے ۔ کیونکہ اس قانون میں ایک خاص طبقے (مسلمانوں) کو شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ 
مولانا ارشد مدنی نے روہنگیا  مسلمانوں کو بھی شہریت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا،' برما ( میانمار)  بھی پہلے ہندوستان کا ہی حصہ تھا اور اگر آپ ان تینوں ممالک (بنگلہ دیش ، پاکستان ، افغانستان )کے غیر مسلموں کو ہندوستان میں رہنے کی اجازت  صرف اس لئے دے رہے ہیں کہ وہ لوگ وہاں کے ستائے ہوئے ہیں تو آپ کو چاہئے کہ روہنگیا مسلمانوں کو بھی اس ملک کی شہریت دی جائے ، کیونکہ روہنگیا بھی برما میں ظلم کا شکار ہورہے ہیں لیکن آپ ایسا نہیں کررہے ہیں کیونکہ آپ کی شہریت دینے کی بنیاد مذہب پر منحصر ہے ۔ ''
 



Comments


Scroll to Top