Latest News

دہلی سی اے اے احتجاج: تشدد میںایک پولیس ا ہلکار کی موت،  10 مظاہرین زخمی

دہلی سی اے اے احتجاج: تشدد میںایک پولیس ا ہلکار کی موت،  10 مظاہرین زخمی

نئی دہلی :دہلی میں شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے )کو لے کر ہنگامہ  ہو گیا ہے۔  سی اے ے  کے حمایتی اور اس کے مخالفین میں پر تشدد جھڑپ ہوگئی ہے ۔ دونوں فریقین کے درمیان پتھراؤ ہوا اور کئی گاڑیوں  کو نذر آتش کیا گیا ۔اس دوران زخمی ہوئے ایک ہیڈ کانسٹیبل کی موت ہو گئی۔ 

PunjabKesari
شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت اور موافقت کرنے والوں میں ایک دوسرے پر پتھرا ؤکے واقعات کے دوران جعفرآباد اور موج پور علاقوں میں کم سے کم دو مکانات اور ایک دمکل گاڑی کو آگ لگا دینے کی اطلاع ملی ہے۔ وہیں، شاہدرہ کے ڈی سی پی امت شرما کے بھی زخمی ہونے کی خبر ہے۔فی الحال جعفرآباد، موجپورچاند باغ، بھجن پورہ ، راول شہر میں کشیدگی کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔

PunjabKesari
 سی اے اے کو لے کر دارالحکومت میں بھڑکے تشدد میں تقریبا ً10  مظاہرین زخمی ہوئے ہیں، ان  کا  علاج جی ٹی بی ہسپتال میں چل رہا ہے۔وہیں، نجی ہسپتال میں داخل 6  پولیس والوں میں سے 2 کو چھٹی دے دی گئی ہے، جبکہ 2 کی حالت نازک اور  2 کا علاج  چل رہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top