Latest News

پاریکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ شام 5 بجے

پاریکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ شام 5 بجے

نئی دہلی : گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کا سرکاری اعزاز  کے ساتھ آخری رسوماتادا کی جائیں گی ۔ پاریکر کے آخری دیدارکیلئے راجدھانی پنجی کی سڑکوں پر آج ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع رہے ۔ پاریکر کے جسد خاکی کو بھاجپا دفتر لایا گیا تاکہ پارٹی کارکن انہیں وداع کر سکیں ۔ ترنگے میں لپٹی پاریکر کے جسد خاکی کو دیکھ کر کارکنان کے آنکھیں بھر آئیں ۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری گوا میں ہی ہیں ۔ وہیں وزیر اعظم نریندر مودی ، بھاجپا صدر امت شاہ ، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ، وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کے علاوہ کئی مرکزی وزرائ، صوبائی وزیر اعلیٰ پاریکر کی آخری رسومات میں شامل ہونے گوا پہنچیں گے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top