ممبئی :سابق وزیر اعظم ہند ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی تفریق والی پالیسیوں اور نااہلی کی وجہ سے ملک معاشی کساد بازاری کے بحران میں پھنس گیا ہے جس کی وجہ سے عوام کی امیدیں گرد آلود ہوئی ہیں اور ان کا مستقبل تاریک نظر آتا ہے ۔
ڈاکٹر سنگھ نے جمعرات کو یہاں ایک پروگرام میں کہا کہ ملک میں مندی کی وجہ سے چین سے درآمد(امپورٹ) تیزی سے بڑھا ہے۔ اس مدت میں درآمد 1.22 لاکھ کروڑ روپے بڑھا ہے۔ ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے روزگار کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے اور نوجوان کم پیسوں میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔ دیہی علاقوں میں مایوسی کا ماحول ہے اور بے روزگاری عوام کو بھٹکنے پر مجبور کر رہی ہے۔