Latest News

کولکتہ میں ممتا پر برسے امت شاہ-  سی اے اے کی کتنی بھی مخالفت کرلیں، مودی حکومت پناہ گزینوں کو شہریت دے کر رہے گی

کولکتہ میں ممتا پر برسے امت شاہ-  سی اے اے کی کتنی بھی مخالفت کرلیں، مودی حکومت پناہ گزینوں کو شہریت دے کر رہے گی

کولکتہ :وزیر داخلہ اور سینئر بی جے پی لیڈر امت شاہ نے کہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت مہاتما گاندھی، رویندرناتھ ٹیگور کی مخالفت ہے۔ کولکتہ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی، امت شاہ نے کہا کہ چاہے کوئی کتنا بھی مخالفت کیوں نہ کرے نریندر مودی حکومت پناہ گزینوں کو شہریت دے کر رہے گی۔
اپنے ایک روزہ درے پر کولکتہ پہنچے امت شاہ نے کہا کہ جب لوک سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی بنگال میں انتخابات کے میدان میں تھی تو ممتا دیدی کہتی تھیں کہ ضمانت  بچا لینا، لیکن ممتا دیدی اب اعداد و شمار دیکھ لیجئے، اب آنے والے اسمبلی انتخابات میں بھی مکمل اکثریت کے ساتھ بنگال  بی جے پی کی حکومت بننے والی ہے۔

PunjabKesari
وزیر داخلہ نے  سی اے اے  کی مخالفت کر نے کو لیکر بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ جب ممتا اپوزیشن میں تھیں تو انہوں نے پناہ گزینوں کے لئے شہریت کا مسئلہ اٹھایا تھا، لیکن جب وزیر اعظم مودی اس کو لیکر آئے ہیں تو  وہ اپوزیشن میں دوبارہ کانگرس اور کمیونسٹوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔ وہ اقلیتوں کو اس خوف سے بھررہے ہیں کہ وہ اپنی شہریت کھو دیں گے۔  انہوں نے   کہا کہ میں اقلیتی طبقے کے ہر شخص کو یقین دلاتا ہوں کرتا ہوں کہ سی اے اے  صرف شہریت پیش کرتا ہے، اور کچھ بھی نہیں لیتا ہے  ۔یہ آپ کو کسی بھی طرح سے متاثر نہیں کرے گا۔ شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی  اس لئے  سی اے اے لائے تاکہ بنگال میں لاکھوں پناہ گزینوں کو یہاں شہریت دی جا سکے۔

PunjabKesari
سی اے ے کی  مخالفت باپو اور ٹیگور کی مخالفت
امت شاہ نے کہا کہ سی اے اے سے لاکھوں پناہ گزینوں کو  ہندوستان کی شہریت ملے گی، لیکن ممتا دیدی نے اس کی مخالفت کی،بنگال میں تشدد ہوا، ٹرین اور ریلوے اسٹیشنوں کو جلا دیا گیا۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ کروڑوں ہندو سکھ، عیسائی، بدھ مت، جین پاکستان-بنگلہ دیش سے سب کچھ گنوا آئے ہیں، وہ یہاں 70 سال سے رہ رہے ہیں۔ کیا انہیں شہریت نہیں ملنی چاہئے؟انہوں نے  کہا کہ  میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ  وہ پناہ گزینوں کو شہریت دینے کی کیوں مخالفت کر رہی ہیں ، ان کو گھس پیٹھئے اپنے کیوں لگتے  ہیں۔ 
امت شاہ نے کہا کہ سی اے اے کی مخالفت کر ممتا  بینرجی مہاتما گاندھی، سردار پٹیل اور مولانا ابوالکلام آزاد کے وعدے کی مخالفت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرکے ممتا بنرجی رویندر ناتھ ٹیگور کی مخالفت کر رہی ہیں، بابا صاحب کے آئین کی مخالفت کر رہی ہیں۔

PunjabKesari
آپ کو جولگتاہے سو لگے ،ہم شہریت دے کر رہیں گے 
 امت شاہ نے ایک بار پھر کہا کہ وہ کولکتہ کی زمین سے ایک بار پھر اعلان کرنا چاہتے ہیں کہ سی اے  اے  سے کسی کی شہریت نہیں جائے گی۔انہوں نے ممتا پر نشانے لگاتے ہوئے کہاکہ  آپ کو جو لگنا ہے وہ  لگے میں بتانے آیاہوں کہ 70 سال سے  جو پناہ گزیں بھائی آئے ہیں ، ان کو انکے حقوق دے کر رہیں گے ، ان کو شہریت دے کر رہیں گے ۔
 



Comments


Scroll to Top