National News

بالی وڈ ادکارہ ملائکہ اروڑہ ہوئیں 46 سال کی،  گرل گینگ اور بوائے فرینڈ کے ساتھ منایا یوم پیدائش

بالی وڈ ادکارہ ملائکہ اروڑہ ہوئیں 46 سال کی،  گرل گینگ اور بوائے فرینڈ کے ساتھ منایا یوم پیدائش

بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑہ  آج 46 سال کی ہوگئی ہیں۔اپنے یوم پیدائش کے موقع پر انہوں نے ممبئی میں ایک پارٹی رکھی ،  جس میں انکی گرل گینگ قرینہ کپور ،کرشمہ کپور، امرتا اروڑ ہ  ، شنایا کپور، جاہنوی کپور، اننیا پانڈے کے علاوہ   ارجن رامپال، اکشے کمار، شلپا شیٹی، راج کندرا اور بوائے فرینڈ ارجن کپور سمیت بالی وڈ کی بڑی بڑی ہستیوں نے شرکت کی ۔

PunjabKesari

خاص بات یہ ہے کہ اپنی سالگرہ کے موقع پر ملائکہ قریب چھ سات سال بعد ممبئی میں ہی ہیں۔ورنہ ہر بار ملائکہ اپنے یوم پیدائش   پر کہیں نہ کہیں باہر ہوتی ہیں۔ کبھی اپنا یوم پیدائش  بیرون ملک اپنے  پریوار اور دوستوں کے  ساتھ  مناتی ہیں اور کبھی کام پر سیلیبریٹ کرتی ہیں۔

PunjabKesari
سوشل میڈیا پر ملائکہ کی سالگرہ کی تصاویر چھائی ہوئی ہیں۔سالگرہ کے جشن کی تصاویر کو ملائکہ اور قرینہ کپور نے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے ۔ تصاویر میں ملائکہ نے سلور کلر کی بلیک ڈریس پہنی ہے  جس میں وہ کافی ہاٹ لگ رہی ہیں۔

وہیں کرینہ اور امرتا اروڑہ بھی ویسٹرن کپڑے میں نظر آئیں۔ اتنا ہی نہیں  ملائکہ اروڑہ  ' او کڑی کون نچدی ' گانے پر زبر دست رقص کرتی نظر آرہی  ہیں۔ملائکہ کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں ، جن کو کافی پسند کیا جا رہا ہے ۔

PunjabKesari
بتادیں کہ ملائکہ فیشن کے معاملے میں ہمیشہ ٹاپ پر رہتی ہیں۔اکثر جہاں اداکارائیں  بولڈ کلر کیری کرنے سے بچتی ہیں، وہیں ملائکہ  ڈارک کلر کو کانفیڈنٹ کے ساتھ کیری کرتی ہیں، انکا لُک بیحد کلاسی ہوتا ہے ۔ وہیںاگران کی پرسنل لائف کی بات کریں تو  ملائکہ ہمیشہ سرخیو میں رہتی ہیں ، ارجن کپور کے ساتھ ان کے افیئر کی خبریں آئے دن سننے کو ملتی رہتی ہیں۔

اکثر دونوں کو ایک ساتھ تقریبات میں دیکھا جاتاہے اور دونوں اپنے رشتے کو لیکر کھل کر بات بھی کر چکے ہیں۔خبر  ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کرنے والے ہیں ، لیکن ابھی تک دونوں نے اس بارے میں کوئی اناؤنس منٹ نہیں کیا ہے ۔

PunjabKesari



Comments


Scroll to Top