National News

میتھلی ٹھاکرنےکی تاریخ رقم ، شاندارجیت کےساتھ بنی سب سےکم عمر رکنِ اسمبلی

میتھلی ٹھاکرنےکی تاریخ رقم ، شاندارجیت کےساتھ بنی سب سےکم عمر رکنِ اسمبلی

نیشنل ڈیسک:مشہور گلوکارہ اور بی جے پی امیدوار میتھلی ٹھاکر نے الینگر اسمبلی سیٹ پر شاندار جیت درج کر لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ سب سے کم عمر کی رکنِ اسمبلی بن گئی ہیں۔

Maithili Thakur, folk singer-turned ...
میتھلی ٹھاکر کو کل 84,915 ووٹ ملے، جبکہ آر جے ڈی امیدوار بنود مشرا کو 73,185 ووٹ ملے۔ میتھلی ٹھاکر نے 11,730 ووٹوں سے بنود مشرا کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ تیسرے نمبر پر آزاد امیدوار سیف الدین احمد رہے، جنہوں نے 2,803 ووٹ حاصل کیے۔

Maithili Thakur election result highlights: BJP's Maithili wins in  Alinagar, becomes youngest MLA in Bihar| India News
ادھر بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر سمرات چودھری نے اسمبلی انتخابات میں ترہاپور سیٹ پر 45,843 ووٹوں کے فرق سے جیت درج کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، چودھری کو کل 1,22,480 ووٹ ملے، جبکہ ان کے مقابلے آر جے ڈی امیدوار ارون کمار نے 76,637 ووٹ حاصل کیے۔ جن سوراج پارٹی کے سنتوش کمار سنگھ 3,898 ووٹوں کے ساتھ تیسرے مقام پر رہے۔

Bihar's Youngest MLA: Maithili Thakur's Dream Debut as She Wins Alinagar in  Breakthrough Victory | Asianet Newsable



Comments


Scroll to Top