مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال لوک سبھا حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ ٹھاکر ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔اس بار اپنے بیان میں انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو' راشٹرپُتر 'بتایا ہے۔سادھوی نے کہا ہے کہ مہاتما گاندھی راشٹرپُتر ہیں اور ہمارے لئے محترم ہیں۔
دراصل، بھوپال ریلوے اسٹیشن کے ایک پروگرام میں پہنچیں سادھوی پرگیہ سے میڈیا اہلکاروں نے ان کے سنکلپ یاترا میں اب تک شامل نہ ہونے کو لے کر سوال کیا تھا۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ'گاندھی راشٹرپُتر ہیں اور ہمارے لئے محترم ہیں لیکن مجھے کسی کو صفائی نہیں دینی'۔
ان نہونے نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ کانگرس پارٹی کے کہنے پر ہم اپنے اصول نہیں بدلیں گے۔جو اچھا ہے، وہ قبول ہے اور جو غلط ہے، وہ نا قبول ہے ۔ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ مجھے کسی کو صفائی دینے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ملک کے لئے جیتی ہوں اور مل کے لئے ہی مرتی ہوں۔میرے اصول ملک کے لئے ہیں۔میری سانس ملک کے لئے چلتی ہے۔
بتا دیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں گاندھی سنکلپ یاترا نکالی جا رہی ہے، لیکن سادھوی پرگیہ نے ابھی تک اس میں حصہ نہیں لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس نے جو بھی قابل ستائش کام کیا ہے، وہ ہمارے لئے محترم ہوتا ہے۔ہم ایسے لوگوں کے بتائے راستے پر چلتے ہیں اور ان کی عزت کرتے ہیں
قابل ذکر ہے کہ رکن پارلیمنٹ پرگیہ اس سے پہلے مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن بتا چکی ہیں۔اس وقت بھی وہ اپنے اس بیان کو لے کر سرخیوں میں رہی تھیں۔