Latest News

مہاراشٹر: ادھو حکومت پاس کیا فلور ٹیسٹ،بھاجپا نے کیا واک آؤٹ

مہاراشٹر: ادھو حکومت پاس کیا فلور ٹیسٹ،بھاجپا نے کیا واک آؤٹ

نئی دہلی : ادھو ٹھاکرے حکومت نے آج مہاراشٹر اسمبلی میں فلور ٹیسٹ پاس کرلیا ہے ۔ ادھو حکومت نے 169 ووٹوں کے ساتھ اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کی ہے جبکہ اکثریت کیلئے صرف145 ودھائیکوں کی حمایت کی ضرورت تھی ۔ بتا دیں کہ ادھو حکومت کے خلاف ایک بھی ووٹ نہیں ڈالا گیا جبکہ 4 ودھائیک ایسے رہے جنہوں نے ووٹنگ سے دوری بنائے رکھی ۔ 
اکثریت ثابت ہونے کے بعد ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ مجھے ہاؤس میں کام کرنے کا تجربہ نہیں ہے ، میں میدان میں لڑنے والا آدمی ہوں ، خیالی تضاد رکھنے کا الگ طریقہ ہوتا ہے ۔ ہاؤس میں خالی تضاد کو غلط طریقے سے رکھا گیا ۔ یہ مہاراشٹر کی روایت نہیں ہے ۔ مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے آئیڈیلز کا نام لے کر حلف لیا ۔ 

https://twitter.com/ANI/status/1200706754520072192
اس سے پہلے بھاجپا ودھائیکوں نے جم کر ہنگامہ کیا اور واک آؤٹ کر گئے ۔ سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے نے آئین کے مطابق حلف لیا ، یہ سب غلط طریقے سے ہورہا ہے ، باہر آکر فڑنویس نے کہا کہ پروٹیم سپیکر کی تقرری بھی غلط طریقے سے کی گئی ہے ۔ 
فڑنویس نے مزید کہا کہ آج تک کبھی  بھی جب فلور ٹیسٹ ہوتا ہے تو پہلے ریگولر سپیکر کی تقرری کے بعد  ہوتا ہے ۔ اس لئے قوانین کو بالائے طاقت رکھ کر پروٹیم سپیکر کی تقرری کی گئی  اور فلور ٹیسٹ کروایا گیا ، قوانین اور آئین کو توڑا گیا ہے جو سیشن آئین کے حساب سے نہیں چلتا اس میں ہم شامل نہیں ہو سکتے ۔ 



Comments


Scroll to Top