مہاراشٹر : مہاراشٹر کے واشم ضلع سے دل دہلا دینے والی خبر موصول ہوئی ہے جہاں قرض سے تنگ آ چکے ایک کسان نے اپنے کھیت میں بینر لگا کر پریوار کو بیچنے کی پیشکش کی ہے ۔ بینر بھی پر لکھا،' میرا پریوار خرید لو ، میری کھیتی بچاؤ…'۔
جانکاری مطابق وجے شینڈگے نام کے کسان کے پاس سات ایکڑ زمین ہے لیکن تین سال سے بار بار فصل تباہ ہونے کے باعث اس پر چار لاکھ روپے سے زیادہ کا قرض ہے جو کہ وہ ادا نہیں کرپارہا ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران کسان نے بتایا کہ سرکاری مدد حاصل کرنے کیلئے تحصیل دار سے گہار بھی لگائی لیکن اس کی سماعت نہیں ہو سکی ۔ لہٰذا پریوار بیچنے کے علاوہ میرے سامنے کوئی متبادل نہیں ہے ۔