Latest News

مہاراشٹر حکومت جلد لائے گی مسلم ریزرویشن بل: نواب ملک

مہاراشٹر حکومت جلد لائے گی مسلم ریزرویشن بل: نواب ملک

ممبئی: مہاراشٹر کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے ہفتہ کو کہا ہے کہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی ریاستی حکومت صوبہ میں پانچ فیصد مسلم ریزرویشن واپس لانے کے لئے قانونی مشورہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لئے  ریزرویشن کا بندوبست یقینی بنانا پردیش میں حکمران مہاراشٹر ترقی اگھاڈی کے کم از کم مشترکہ پروگرام میں شامل ہے،  جس کو گزشتہ سال اقتدار میں آنے سے پہلے شوسینا، این سی پی اور کانگرس نے مل کر بنایا تھا۔
نواب ملک نے کہا، 'مسلمانوں کے لئے ریزرویشن کا بندوبست واپس لانے کے لئے ہم لوگ قانونی مشورہ لیں گے۔اب تک اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے لیکن یقینی طور پر اس سمت میں قدم اٹھائے جائیں گے۔ مہاراشٹر میں 2014 میں اسمبلی انتخابات سے پہلے جون مہینے میں صوبہ کی اس وقت کی کانگرس این سی پی اتحاد حکومت نے مسلمانوں کے لئے پانچ فیصد کے ریزرویشن کا اہتمام کیا تھا اور اس سلسلے میں آرڈیننس بھی جاری کیا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top