Latest News

مہاراشٹر حکومت میں وزیر نواب ملک کے بھائی نے ممبئی میں مزدوروں سے کی مار پیٹ، ویڈیو وائرل

مہاراشٹر حکومت میں وزیر نواب ملک کے بھائی نے ممبئی میں مزدوروں سے کی مار پیٹ، ویڈیو وائرل

ممبئی: مہاراشٹر کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کے بھائی اور کونسلر کیپٹن ملک کا ایک ایسا مبینہ ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں وہ سڑک کنارے کام کرنے والے کچھ مزدوروں کو پیٹتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ویڈیو کلپ کو ڈیڑھ مہینہ پرانا بتایا جا رہا ہے۔اس ویڈیو میں مضافاتی کرلا میں وارڈ نمبر170 کے کونسلر کیپٹن کو مزدوروں کو پیٹتے اور انہیں ڈانٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/srs14756/status/1217098231987015680?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1217098231987015680&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fmaharashtra-captain-malik-video-viral-1111472
رابطہ کرنے پر کیپٹن نے دعویٰ کیا کہ مزدور ان  کے وارڈ میں  ایل بی ایس  روڈ کے کنارے کچھ نجی کمپنیوں کے انٹرنیٹ نٹ ورک کے لئے 'غیر قانونی طور پر' فائبر کیبل بچھا رہے تھے۔تبصرہ کے لئے رابطہ کرنے پر انکے  بھائی اور مہاراشٹر حکومت میں اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے کہا، '' اگر کسی شخص نے کچھ غلط کیا ہے تو اس پر کارروائی کی جانی چاہئے۔ ویڈیو میں دکھائی دے رہے لوگوں کو پولیس میں جانے کا حق ہے ''۔این سی پی لیڈر نے کہا، '' اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کونسلر ہے یا وزیر کا بھائی ہے۔قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔



Comments


Scroll to Top