Latest News

خود کو بھگوان سمجھ رہے ہیں بی جے پی لیڈران: سنجے راوت

خود کو بھگوان سمجھ رہے ہیں بی جے پی لیڈران: سنجے راوت

نئی دہلی: مہاراشٹر میں سیاسی گھمسان تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ریاست میں صدر راج نافذ ہونے کے بعد بھی الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔ شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے پیر کو اپنی سابق اتحادی پارٹی بی جے پی پر ایک بار پھر نشانہ لگایا ہے۔راوت نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈر اپنے آپ کوبھگوان  سمجھ رہے ہیں اور سوچ رہے ہیں کہ وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

PunjabKesari
بی جے پی لیڈروں کی' اپُن ہی بھگوان ' والی سوچ غلط ہے۔ملک میں بڑے بڑے بادشاہ آئے اور چلے گئے لیکن ملک کی جمہوریت قائم ہے۔انہوںنے کہا کہ این ڈی اے کسی کی پراپرٹی نہیں ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کس سے پوچھ کر ہمیں نکالا گیا ہے
اس سے پہلے بھی راوت نے ہفتہ کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ' یاروں نئے موسم نے یہ احسان کیا ہے۔یاد مجھے درد پرانے نہیں آتے۔

PunjabKesari
دراصل بی جے پی اور اس کے حامی شیوسینا رہنماؤں کی طرف سے پارلیمنٹ سے لے کر پبلک فورم میں دئیے گئے بیانات کو یاد دلایا رہے ہیں۔اس میں خاص طور پر وہ بیان شامل ہیں جن سنجے راوت، ادھو ٹھاکرے اور آدتیہ ٹھاکرے نے این سی پی اور کانگرس پر حملہ بولا ہے۔مانا جا رہا ہے شیوسینا لیڈر نے شاعرانہ انداز میں اسی کا جواب دیا تھا ۔
 



Comments


Scroll to Top