Latest News

جے پی نڈا کی موجودگی میں  بی جے پی میں شامل ہوئے سندھیا، وزیر اعظم مودی اور شاہ کو کہا '' شکریہ''

جے پی نڈا کی موجودگی میں  بی جے پی میں شامل ہوئے سندھیا، وزیر اعظم مودی اور شاہ کو کہا '' شکریہ''

نیشنل ڈیسک :مدھیہ پردیش میں کانگرس حکومت کی جڑیں ہلانے کے بعد جیوتی رادتیہ سندھیا بدھ کو بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ سندھیا بی جے پی کے قومی دفتر میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی  کے قومی صدر جے پی نڈا کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوئے ۔

PunjabKesari
 اس دوران بی جے پی صدر نڈا نے کہا کہ 'آج ہم سب کے لئے بہت خوشی کی بات  ہے اور آج میں ہماری سینئر لیڈر مرحوم راج ماتا سندھیا جی کو یاد کر رہا ہوں۔ بھارتیہ جن سنگھ اور بی جے پی دونوں پارٹی  کا قیام ا ور   قیام سے  لے کر نظریات کو بڑھانے میں ایک بہت بڑا تعاون رہا ہے۔

PunjabKesari
جیوتی رادتیہ سندھیا آج اپنے پریوار میں شامل ہوئے ہیں ، میں نے ان کا خیر مقدم کرتا ہوں اور تہہ دل سے ان کا شکر گزار ہوں، ہمارے لئے راج ماتا جی مثالی اور ہم سب کے لئے وہ ایک دور اندیش  اور سمت دینے والی لیڈر رہی ہیں۔ انہوں نے پارٹی کے نظریے کو  آگے بڑھانے کا کام کیا۔ میں اپنی طرف سے اور تمام کارکنوں کی جانب سے ان کا دل شکریہ کرتا ہوں، خیر مقدم کرتا ہوں۔
نڈا  کے بعد جیوتی رادتیہ سندھیا نے سب سے پہلے بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے مجھے اپنے خاندان میں مدعو کیا اور ایک مقام دیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی طاقت کو بڑھا یا  ہے، بھارت کا مستقبل مکمل طور پر نریندر مودی کے ہاتھوں میں محفوظ ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1237612153034530817?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1237612153034530817%7Ctwgr%5E393535353b636f6e74726f6c&ref_url=https%3A%2F%2Fmp.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fmadhya-pradesh-jyotiraditya-scindia-joins-bjp-1135380
بتا دیں کہ سندھیا نے ہولی پر منگل کو کانگرس کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد مدھیہ پردیش میں استعفوں کی جھڑی سی لگ گئی، وہ اپنے 19 باغی ممبر اسمبلی حامیوں کے استعفے والی گروپ تصویر کے ساتھ سامنے آگئے ۔

PunjabKesari
سندھیا کے استعفے پر راہل کی خاموشی
 ادھر سندھیا کے پارٹی چھوڑنے کے سوال کو لے کر کانگرس لیڈر راہل گاندھی نے جواب دینے سے انکار کر دیا۔
سندھیا دھڑے کے کچھ رکن اسمبلی بی جے پی میں شامل نہیں   ہوناچاہتے
بتایا جا رہا ہے کہ کانگرس سے استعفے کے بعد سندھیا دھڑے کے کچھ ممبر اسمبلی بی جے پی میں جانے کے خواہش مند نہیں ہیں۔جس میں دو وزیر سمیت 10 ممبران اسمبلی شامل ہیں۔



Comments


Scroll to Top