Latest News

ڈیمیج کنڑول میں جٹی کمل ناتھ حکومت ، تمام ممبران اسمبلی راجستھان کے لئے روانہ

ڈیمیج کنڑول میں جٹی کمل ناتھ حکومت ، تمام ممبران اسمبلی راجستھان کے لئے روانہ

بھوپال :مدھیہ پردیش میں ایک کے بعد ایک کانگرس ایم ایل ایز لگاتار استعفے دے رہے ہیں، جس سے کمل ناتھ حکومت کوخطرہ بڑھ گیا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے کمل ناتھ حکومت  ڈیمیج کنٹرول میں جٹ گئی ہے ۔ کانگرس کے سبھی ایم ایل اے  راجستھا ن  کے لئے دارالحکومت سے خصوصی طیارے سے جے پور کے لئے  اڑان بھریں گے ۔آج صبح راجا بھوج ائر پورٹ پر سبھی ایم ایل اے اکٹھے  کئے گئے ہیں ۔ ایم ایل اے کو محفوظ رکھنے کی ذمہ داری راجستھان کے سی ایم اشوک گہلوت کو سونپی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کانگرس کو لگتا ہے کہ بی جے پی ان کے ایم ایل ایز کو توڑ سکتی  ہے۔ جیوتر ادتیہ سندھیا کے رویہ کو دیکھتے ہوئے کمل ناتھ حکومت خطرے میں آ گئی ہے۔ جیوتر ادتیہ سندھیا نے وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ سے ملنے کے بعد ٹویٹ کے ذریعے کانگرس پارٹی سے استعفی دے دیا ہے ۔ کمل ناتھ  کے بنگلے پر صبح سے ہی میٹنگ کا دور شروع ہو گیا ہے ، وہی شوراج سنگھ کے بنگلے پر بھی حرکت تیز ہو گئی ہے۔ ایک کے بعد ایک 20کانگرسی ایم ایل ایز کے استعفے ہو چکے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top