National News

بیٹی کو بچانے گیا باپ بھی کنویں میں گرا، ڈوبنے سے دونوں کی ہوئی موت

بیٹی کو بچانے گیا باپ بھی کنویں میں گرا، ڈوبنے سے دونوں کی ہوئی موت

بیتول: مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع کے ہیورا گاوں میں 5 سالہ بچی کنویں میں گر گئی۔ اسے بچانے کے لیے اس کے والد نے کنویں میں چھلانگ لگا دی۔ بتادیں کہ کنویں میں ڈوبنے سے باپ بیٹی کی موت ہو گئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کی لاشیں کنویں سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے ملتائی کے سرکاری ہسپتال بھیج دیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ہیورا گاوں میں پیش آیا۔ یہاں میاں بیوی گندم کی کٹائی کے لیے اپنے کھیت میں گئے ہوئے تھے۔ اس دوران ان کی 5 سالہ بیٹی گنگن بھی ان کے ساتھ تھی۔ گنگن کھیلتے ہوئے اچانک کنویں میں گر گئی۔ بچی کو بچانے کے لیے باپ نے بھی کنویں میں چھلانگ لگا دی۔ اس کے بعد کنویں میں ڈوب کر باپ بیٹی کی موت ہو گئی۔
 اہلیہ نے اس واقعہ کی اطلاع مقامی لوگوں کو بتائی اور مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا، فی الحال پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top