National News

پاکستان کی گیدڑبھبکیوں پر بولے نائب صدر جمہوریہ : ایسا جواب ملے گا کہ بھول نہیں پاؤگے

پاکستان کی گیدڑبھبکیوں پر بولے نائب صدر جمہوریہ : ایسا جواب ملے گا کہ بھول نہیں پاؤگے

نئی دہلی : نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے جمعہ کو بالواسطہ  طور سے پاکستان پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ سنگین اکساوے کے باوجود ہندوستان صبر سے کام لے رہا ہے لیکن اگر حملہ ہوا تو ایسا جواب دیاجائے گا کہ وہ بھول نہیں پائیں گے ۔  انہوں نے صدر رامناتھ کووند کے اپنی میعاد کے دوسرے سال کے دوران دی گئیں 95 تقاریر کے ایک مجموعے  کے اجراء کے موقع پر یہ تبصرہ کیا ۔ 

PunjabKesari
نائیڈو نے کسی ملک کا نام لئے بغیر کہا کہ جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہوں گے ، شدید اکساوے  کے باوجود ، ہم کچھ نہیں کررہے ہیں ، لیکن اگر کوئی آپ پر حملہ کرتا ہے تو ہم انہیں ایسا جواب دیں گے جسے وہ اپنی زندگی بھر بھول نہیں پائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اکسانے والوں سمیت سبھی کو سمجھ جانا چاہئے ۔ ان کا  یہ تبصرہ جموں کشمیر کو خاص درجہ دینے والی آئین کی دفعہ 370 کی زیادہ تر شقوں کو ختم کئے جانے کے بعد ہندوستان اور پاکستان میں بڑھی کشیدگی  کے بیچ آیا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top