نئی دہلی :دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے شمال مشرقی دہلی میں فسادات کیس میں ایک اور ملزم لوکیش سولنکی کو گرفتار کیا ہے ۔ لوکیش کے خلاف تشدد کا معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ پولیس نے 8 مارچ کو اس کو مینوول اور ٹیکنیکل سرولانس کے ذریعہ پکڑا اور اس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں آئی ۔
https://twitter.com/ANI/status/1237005093045592070?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1237005093045592070&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Flokesh-solanki-arrested-in-connection-with-violence-in-north-east-delhi-imt-296215.html پولیس پوچھ گچھ میں لوکیش سولنکی نے اپنے کچھ ساتھیوں کے بھی نام بتائے ہیں ، جن کی تلاش کرائم برانچ کی ایس آئی ٹی کررہی ہے ۔ دراصل گوکل پوری تھانہ میں تشدد کے سلسلہ میں درج چار ایف آئی آر کو کرائم برانچ کی ایس آئی ٹی کو سونپا گیا ہے ۔ ان ایف آئی آر میں ایک گروپ کے ذریعہ ہنگامہ ، فساد اور قتل کے معاملات درج کئے گئے تھے ، جس کے بعد کرائم برانچ نے اس میں جانچ کے بعد گرفتاری کی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ گزشتہ ماہ شمال مشرقی دہلی میں فسادات کے سلسلہ میں 690 معاملات درج کئے گئے ہیں اور 2193 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے یا گرفتار کیا گیا ہے ۔ تشدد میں 53 افراد کی موت ہوگئی تھی جبکہ تقریباً 200 افراد زخمی ہوئے تھے ۔
27k
98k