Latest News

اہلیہ کاقتل,لاش جلانےکےالزام میں شوہر کوعمرقیدوجرمانہ

اہلیہ کاقتل,لاش جلانےکےالزام میں شوہر کوعمرقیدوجرمانہ

پرتاپ گڑھ : اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج (ایف ٹی سی ) مدھو ڈوگرہ کی عدالت نے اہلیہ کا گلا دبا کر قتل کر کے لاش جلانے کے ملزم شوہر کے خاطی ثابت ہونے کے سبب جمعرات کو عمرقید و جرمانہ کی سزا سنائی گئی ۔ استغاثہ کے بموجب تھانہ لال گنج کوتوالی علاقے کے بیلہا ہروُ کا پوروا گاوں کے رام لکھن نے 12/ جون 2016 کو پولیس میں شکایت درج کرائی کہ اس کی اہلیہ امراوتی نے آگ لگا کر خودکشی کر لی ،جس کو بچانے میں اس کا ہاتھ جھلس گیا ۔پولیس کیس درج کر لاش کو پوسٹمارٹم کے لیئے ضلع اسپتال بھیجا ،جہاں گلا دبانے سے موت کی توثیق ہوئی ۔

وہیں تحقیقات کے دوران وقوعہ کے متعلقہ بچوں نے بتایا کہ اس کے والد نے والدہ کا گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد لاش جلا دیا ۔پولیس ملزم رام لکھن کے خلاف کیس درج کر فردجرم عدالت میں داخل کیا ۔عدالت نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے وکلاء کے استدلال سنننے کے بعد ملزم کو قتل کر شواہد مٹانے کا قصقروار پایا ۔خاطی ثابت ہونے کے سبب ملزم رام لکھن کو عمرقید و 30 ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائ ۔۔ حکومت کی جانب سے مقدمہ کی پیروی اےڈی جی سی اروند کمار نے کی ۔ 



Comments


Scroll to Top