Latest News

لنگور نے پریڈ کر رہے پولیس اہلکار کو ماری زوردار لات، ویڈیو وائرل ، لوگ دے رہے مزاحیہ رد عمل

لنگور نے پریڈ کر رہے پولیس اہلکار کو ماری زوردار لات، ویڈیو وائرل ، لوگ دے رہے مزاحیہ رد عمل

نیشنل ڈیسک: ایک لنگور پولیس ڈرل میں پہنچ گیا اور اس نے اس دوران جو حرکت کی اس کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔دراصل لنگور نے ڈرل کرنے والے ایک پولیس اہلکار کو زور سے لات مار دی، لنگور نے لات اتنی زور سے  ماری کہ پولیس اہلکار نے بھی توازن کھو دیا ہے اور گرتے گرتے بچا۔سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لے کر کافی  مزاحیہ  ردعمل آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو آئی پی ایس  پنکج نین نے  شیئر کیا ہے ۔

https://twitter.com/ipspankajnain/status/1222950499785175040?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1222950499785175040&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Flangur-kicked-the-policeman-parading-1119387
ویڈیو شیئر  کرتے ہوئے  آئی پی ایس پنکج نے لکھا کہ' ٹھیک اسی طرح  آپ کا ڈرل انسٹرکٹر بھی کرنا چاہتا ہے جب آپ اچھے سے ڈرل نہ کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے ہنسنے والی (اموجی)emoji  بھی پوسٹ کی پوسٹ کی ہے۔ اس ویڈیو کو 31 جنوری کو شیئر کیا گیا تھا۔ لوگ اس ویڈیو ن کوکافی پسند کر رہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ پولیس والا لائن کے باہر تھا، لنگور نے لات مار اس کو لائن کے اندر کر دیا۔



Comments


Scroll to Top