Latest News

لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی ضمانت کو دی منظوری

لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی ضمانت کو دی منظوری

لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ(نواز)کی رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی چودھری شوگر مل(سی ایس ایم )معاملے میں پیر کو ضمانت منظور کرلی۔جسٹس علی بکر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
سماعت کے دوران مریم کے وکیل اور قومی احتساب بیورو (نیب )کے عہدیدار بھی عدالت میں موجود تھے۔ بنچ نے اس معاملے میں 31 اکتوبر کو سماعت مکمل کر کے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top