Latest News

آج ہی کے دن اپنایا گیا ہندوستان کا قومی پرچم ’ترنگا‘

آج ہی کے دن اپنایا گیا ہندوستان کا قومی پرچم ’ترنگا‘

نئی دہلی: بھارت کی آزادی کی تاریخ میں 22 جولائی ایک خاص دن ہے۔ یہ دن ملک کے قومی پرچم سے جڑا ہوا ہے۔ وہ 22 جولائی کا ہی دن تھا جب آئین اجلاس میں ترنگے کو ملک کے قومی پرچم کے طور پر قبول کیا گیا تھا۔ آج جس بھارتیہ ترنگے کو دیکھ کر ہم فخر سے لبریز ہو جاتے ہیں اگر ایڈاک کمیٹی نہ ہوتی تو ہم آج بھی برطانوی پرچم کو ہی سلام کرتے۔ 
جہاں انگریز جب ملک چھوڑ کر جارہے تھے تب وائے سرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے 24 جون 1947 کو ہندوستان کے قومی پرچم میں برطانوی یونین جیک کو شامل کرنے کی قرار داد آئین اجلاس کے سامنے رکھی گئی تھی۔ 
راجیندر پرساد کی قیادت میں بنی ایڈاک کمیٹی میں مولانا آزاد، کے ایم منشی، سروجنی نائیڈو، سی راج گوپالاچاری اور بی آر امبیڈکر شامل تھے۔ یونین جیک کی قرارد کی ملک کے  زیادہ تر لوگوں نے مخالفت کی تھی  لیکن مہا تما گاندھی ماؤنٹ بیٹین  کے حق میں تھے۔ گاندھی جی چاہتے تھے کہ بھارت اپنی مہان ثقافت اور روایت کے طور پر اگر یونین جیک کو شامل کر لیتا ہے تو اس میں کسی کو کوئی دقت نہیں ہونا چاہئے لیکن پنڈت جواہر لال نہرو اور ایڈ ہاک کمیٹی نے گاندھی جی کی بات کو زیادہ اہمیت نہ دیتے ہوئے لارڈ ماؤنٹ بیٹین کے سجھاؤ کو سرے سے خارج کردیا۔ جس کے بعد 3 ہفتے سوچ - وچار کرنے کے بعد 14 جولائی 1947 کو کمیٹی نے ترنگے کو قائم رکھا اور 22 جولائی کو آئین اجلاس نے ترنگے کو ملک کے قومی پرچم کے طور پر اپنالیا۔ 
 



Comments


Scroll to Top