National News

کشتواڑ : سڑک حادثے میں 9 افراد زخمی

کشتواڑ : سڑک حادثے میں 9 افراد زخمی

جموں:جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع کے وارڈون علاقے میں اتوار کے روز ایک گاڑی لڑھک گئی جس کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق کشتواڑ کے وارڈن میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک لوڈ کیرئیر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں اس میں سوار نو افراد زخمی ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ آ س پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کی شناخت سجاد احمد ولد محمد یوسف ساکن ڈانڈ یپورہ اننت ناگ، کوثرہ بیگم زوجہ ارشد ساکن مانسر سانبہ ،محمد جبار ولد محمد شفیع ساکن منگلی داڑون، جمیلہ بیگم زوجہ محمد جبار، عارف احمد ولد محمد جبار، عاصف محمد ولد محمد جبار ، عریہ ، سافیہ بیگم کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top