نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور ملک ارجن کھرگے نے اتوار کے روز مہاشیو راتری کے موقع پر ملک کو دلی مبارکباد پیش کی اور امن و خوشحالی کے لیے پرارتھنا کی کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مہاشیو راتری کے مقدس تہوار پر تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد ہمیشہ سب پر دیوادھی دیو مہادیو کا آشیرواد بنا رہے۔ خوشحالی، ترقی اور مسرت کی روشنی آپ کی زندگیوں کو منور کرتی رہے۔ یہی میری مخلصانہ تمنا ہے
اسی طرح کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ "مہاشیو راتری کے موقع پر ملک کے تمام شہریوں کو دلی مبارکباد۔ پرارتھنا ہے کہ شیو اور شکتی کا آشیرواد آپ کی زندگیوں میں بنا رہے اور آپ کے لئے ہمیشہ خوشی، امن اور خوشحالی لائے۔
ہندومت کے اہم ترین تہواروں میں سے ایک مہاشیو راتری بھگوان شیو کے لیے وقف ہے، جسے ہندوستان کے مندروں میں ورت، جاگرن، بھگتی گیتوں اور خصوصی پرارتھنا کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ عقیدت مند شیو لنگ پر دودھ، پانی اور 'بلوا' کے پتے چڑھاتے ہیں اور بھجن گاتے ہیں۔