Latest News

کیرالہ  کے سرکاری کالج میں چسپاں ملے متنازعہ پوسٹر، لکھا'' ہندوستان میرا ملک نہیں''

کیرالہ  کے سرکاری کالج میں چسپاں ملے متنازعہ پوسٹر، لکھا'' ہندوستان میرا ملک نہیں''

کوچی:کیرالہ کے کچھ سرکاری کالجوں میں  ملک مخالف متنازعہ پوسٹر لہرائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، کالج کی دیوار پر پوسٹر چسپاں کئے گئے تھے، جن پر لکھا تھا' ہندوستان میرا ملک نہیں ہے'۔جہاں جہاں یہ پوسٹر ملے ہیں وہ کالج ہیں گورنمنٹ برینین کالج تھالاسیری اور گورنمنٹ آئی آئی  ٹی  کالج ملاپجھا۔ ان پوسٹرزکے نیچے 'اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا' کا نام لکھا تھا۔ اگرچہ اس فیڈریشن نے ان پوسٹروں کو لگانے سے انکار کیا ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1234022379552038912?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1234022379552038912&ref_url=https%3A%2F%2Fhindi.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fkerala-police-have-registered-a-case-after-a-poster-stating-india-is-not-my-country-2905384.html
اس پوسٹر پر ملیالم میں لکھا تھا کہ ' ہندوستان  میرا ملک نہیں ہے ۔یہ گھٹیا لوگ میرے بھائی بہن نہیں ہیں، اس طرح کے ملک کو میں محبت نہیں کرتا اور نہ ہی اس کے موجودہ حالات پر مجھے کوئی فخر ہے۔مجھے اس طرح کے ماحول اور ایسے دہشت گردوں کے ساتھ رہنے میں شرم آتی ہے۔

PunjabKesari
سب انسپکٹر دھرمادوم نے نیوز  ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ دفعہ 153 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ساتھ ہی معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔ ان پوسٹروں کو دہلی کی تشدد سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔



Comments


Scroll to Top