Latest News

دہلی میں تشدد تھم گیا، لیکن لوگ گھر چھوڑ کر چلے گئے ، کل سے دیں  گے معاوضہ: کیجریوال

دہلی میں تشدد تھم گیا، لیکن لوگ گھر چھوڑ کر چلے گئے ، کل سے دیں  گے معاوضہ: کیجریوال

نیشنل ڈیسک:دہلی تشدد کے بعد حالات آہستہ آہستہ  معمول پر آرہے ہیں۔وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ہفتہ کو پریس کانفرنس کر دہلی کے حالات کی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ آج سارا دن کہیں سے بھی کسی قسم کے تشدد کی خبر نہیں آئی ہے، اگرچہ بہت سے لوگ اس واقعہ کے بعد گھر چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

PunjabKesari
کیجریوال نے بتایا کہ متاثرہ افراد کی حقیقی تعداد جاننے کے لئے کل چار سب ڈویژن میں 18 سب  ڈویژنل  مجسٹریٹ کو کام پر لگایا گیا ہے، یہ تمام اپنے اپنے علاقوں میں نقصان کا صحیح اندازہ لگا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اب تک 69 لوگوں نے گرانٹ رقم کے لئے درخواست کی ہے۔ ان تمام لوگوں کو کل تک 25000 روپے کا  معاوضہ  دیا جائے گا ۔

PunjabKesari
بتا دیں، وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اعلان کیا تھا کہ اگر کسی شخص کا گھر مکمل یا نصف جل گیا ہے تو انہیں 25000روپے کی امدادی رقم دہلی حکومت کی طرف سے دی جائے گی۔کیجریوال نے مزید کہا کہ ' تشدد کے دوران ٹوٹے تمام اسٹریٹ لائٹ کی فہرست تیار کر لی گئی ہے، انہیں جلد ہی ٹھیک کر دیا جائے گا، فسادات کے دوران کسی بھی سرکاری اسکول کو نہیں جلایا گیا ہے۔ جعلی ویڈیوز اور پیغامات کی وجہ سے ایسے حالات پیدا ہوئے۔

PunjabKesari
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ تمام متعلقہ محکمہ کے ساتھ ہفتہ کو ریویو میٹنگ کی گئی۔ آج تشدد کی کوئی خبر نہیں ہے. ہماری ترجیح ریاست میں عام حالات بحال کرنے کی ہے۔ جن لوگوں کے گھر تشدد کے دوران جلے ہیں ان کے رہنے کے لئے فی الحال رین بسیرا میں انتظام کیا گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top