Latest News

ڈکٹیٹر ستیندر جین کے قتل پر تُلا ہوا ہے: کیجریوال

ڈکٹیٹر ستیندر جین کے قتل پر تُلا ہوا ہے: کیجریوال

نئی دہلی:  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جیل میں سابق وزیر ستیندر جین کی بگڑتی ہوئی صحت کے تعلق سے  مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص  عوام کو اچھا علاج اور اچھی صحت فراہم کرنے کے لئے دن رات کام کر رہا تھا۔ اسے ایک آمر  مارنے پر تلا ہوا ہے۔
مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ جو شخص عوام کو اچھا علاج اور اچھی صحت فراہم کرنے کے لئے دن رات کام کر رہا تھا، آج ایک ڈکٹیٹر  اس اچھے انسان کو مارنے پر تلا ہوا ہے۔ اس ڈکٹیٹر کے پاس صرف ایک ہی سوچ ہے کہ وہ سب کو ختم کر دینے کی ۔
 وہ صرف میں میں جیتا ہے۔ وہ صرف اپنے آپ کو دیکھنا چاہتا ہے۔ بھگوان سب کچھ دیکھ رہا ہے۔ وہ سب کے ساتھ انصاف کرے گا۔ میں ستیندر جی کی جلد صحت یابی کے لیے  ایشور سے دعا کرتا ہوں۔ ایشور انہیں منفی حالات سے لڑنے کی ہمت دے۔
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور کابینی وزیر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ستیندر جین کے بارے میں پریشان کن خبریں کئی دنوں سے آ رہی ہیں۔ ستیندر جین تہاڑ جیل کے باتھ روم میں گر گئے تھے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے جیل انتظامیہ کو ان کے گرنے کی اطلاع دی۔ 
اس کے بعد انہیں دین دیال اپادھیائے اسپتال لے جایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گرنے سے ستیندر جین کے سر میں چوٹ آئی ہے۔ ایل این جے پی  میں نیورو ڈیپارٹمنٹ ہے۔ اسی لیے انہیں ایم آر آئی کے لیے ایل این جے پی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ وہ اب بھی وہاں زیر علاج ہے۔ ان کی صحت کے بارے میں مکمل معلومات ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی  حاصل  ہوسکے گی۔ آپ کے راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے ستیندر جین کی صحت یابی کی خواہش کی ہے اور کہا ہے کہ جرائم  کا خاتمپ ہوگا۔ ڈکٹیٹر ہٹے گا۔ وقت بدل جائے گا۔
راجیہ سبھا کے ممبر راگھو چڈھا نے ٹویٹ کیا ہے کہ جس شخص نے دہلی کے لوگوں کو اچھی صحت دی وہ آج اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایک آمرانہ حکومت کے مظالم کے خلاف لڑ رہا ہے۔ ستیندر جین کے ساتھ آج ایسا سلوک کرنے دیا گیا تو مستقبل میں کوئی عام آدمی ملک کی خدمت کا خواب نہیں دیکھے گا۔ پورا ملک جین صاحب کے لیے پرارتھنا کر رہا ہے۔



Comments


Scroll to Top