Latest News

کجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے:  آپ

کجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے:  آپ

نئی دہلی:  عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا ہے کہ جیل میں بھی وزیر اعلی اروند کیجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دہلی کے دو کروڑ عوام کی فکر ہے- آپ کے لیڈر اور دہلی  کابینہ  کی وزیر آتشی سنگھ نے پیر کو تہاڑ جیل میں مسٹر کیجریوال کے ساتھ اپنی ملاقات کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں بھی انہیں اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے-  انہوں نے کہا کہ جیل کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے دہلی کے سرکاری اسکولوں  میں زیر تعلیم بچوں کی تعلیم  اور  محلہ کلینک کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں ۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات  کے دوران  مسٹر  کیجریوال نے وزیر  کی حیثیت سے انہیں ہدایت دی کہ گرمیوں میں دہلی میں پانی کی کمی نہیں ہونی چاہئے اور عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا چاہئے۔ اس کے ساتھ انہوں نے خواتین کو پیغام دیا کہ وہ جلد ہی جیل سے باہر آئیں  گے اور دہلی کی خواتین کو ماہانہ 1000 روپے دینے کا وعدہ ضرور پورا کریں گے۔
محترمہ  آتشی کے مطابق،  مسٹر کیجریوال نے اراکین اسمبلی کو بھی ہدایات دیتے ہوئے  کہا کہ تمام ایم ایل اے اپنے اسمبلی حلقوں کا مسلسل  دورہ  کریں، لوگوں سے ملیں اور ان کے مسائل حل کریں۔



Comments


Scroll to Top