Latest News

وزیر اعظم مودی نے کہا- کشمیر کی ترقی دیکھ سوئٹزر لینڈ بھول جائیں گے لوگ

وزیر اعظم مودی نے کہا- کشمیر کی ترقی دیکھ سوئٹزر لینڈ بھول جائیں گے لوگ

انٹر نیشنل ڈیسک: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی جموں و کشمیر کی جامع ترقی کو فروغ دینے میں اہم رہی ہے اور ان کی حکومت وادی کو ایک سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے جو سوئٹزرلینڈ کا مقابلہ کرسکے ۔ یہاں مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے جموں و کشمیر کے لیے 32,000 کروڑ روپے اور ملک کے دیگر حصوں کے لیے 13,500 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ انہوں نے خطے میں جی 20 ایونٹ کے بعد پڑوسی ممالک میں جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کی طرف آنے والی 'مثبتیت' کو اجاگر کیا اور کہا کہ پوری دنیا اس جگہ کی خوبصورتی، روایت اور ثقافت سے بہت متاثر ہوئی ہے۔
 مودی نے کہا کہ جموں و کشمیر کو ' پریوار واد ' کی سیاست سے آزادی  مل رہی ہے  اور یہ سابقہ ریاست آج ترقی کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ ڈگری میں اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے کہا،  ایک وہ دن بھی  تھے جب جموں و کشمیر سے صرف مایوسی کی خبریں آتی تھیں۔ بم، بندوقیں، اغوا، علیحدگی... ایسی باتیں جموں و کشمیر کی بدقسمتی بن چکی تھیں۔ لیکن آج جموں و کشمیر ترقی کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اپنی 30 منٹ کی تقریر کے دوران مودی نے تشدد اور علیحدگی پسندی سے متاثرہ جموں و کشمیر کے اتھل پتھل بھرے ماضی کو یاد کیا اور ایک ہم آہنگی اور خوشحال جموں و کشمیر کی  طرف بڑھ رہے موجودہ بدلاؤ کی تعریف کی   اور اس کا کریڈٹ متوازن ترقیاتی  اقدامات کو دیا ۔
بارش کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں مقامی لوگوں نے ریلی میں شرکت کی۔ اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں خطے کا یہ مودی کا دوسرا دورہ تھا۔ اس سے قبل انہوں نے اپریل 2022 میں سانبا ضلع میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا تھا۔ ایک ترقی یافتہ جموں و کشمیر کے لیے اپنے وژن کو شیئر کرتے ہوئے مودی نے کہا، کہ ہم نے جموں و کشمیر کو ترقی دینے کا عزم کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم اسے مزید ترقی دیں گے اور اگلے چند سالوں میں آپ کے تمام خوابوں کو پورا کریں گے۔ ہم  کشمیر میں ایسا انفراسٹرکچر  تیار کریں گے کہ لوگ سوئٹزرلینڈ جانا بھول جائیں گے۔
 وزیراعظم نے خطے کے نوجوانوں کے نئے جذبے کو سراہا اور ان کی روزمرہ زندگی میں ہونے والی تبدیلیوں پر روشنی ڈالی اور خلیجی ممالک سے سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنی توقعات کا اظہار کیا۔ سری نگر میں جی 20 سربراہی اجلاس کے بعد سابقہ ریاست میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی کو نوٹ کرتے ہوئے مودی نے ماتا ویشنو دیوی مندر جانے والے عقیدت مندوں  اورسیاحت میں اضافہ  پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج جب دنیا جی 20 کو جموں و کشمیر میں منعقد ہوتے دیکھتی ہے تو اس کی گونج دور دور تک پہنچ جاتی ہے۔ پوری دنیا خوبصورتی، روایت، ثقافت اور آپ سب کے استقبال سے بہت متاثر ہوئی ہے۔ آج ہر کوئی جموں و کشمیر آنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 2 کروڑ سے زیادہ سیاح جموں و کشمیر آئے، جو ایک ریکارڈ ہے۔
 



Comments


Scroll to Top