Latest News

کشمیر مسئلہ پر جے شنکرکا امریکی سینیٹر کو  جواب- فکر نہ کریں ، ہم سلجھا لیں گے

کشمیر مسئلہ پر جے شنکرکا امریکی سینیٹر کو  جواب- فکر نہ کریں ، ہم سلجھا لیں گے

انٹرنیشنل ڈیسک: میونخ سیکورٹی کانفرنس میں بات چیت کے دوران امریکی سینیٹر کی طرف سے کشمیر مسئلہ اٹھانے پر وزیر خارجہ  جے شنکر  نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت خود یہ مسئلہ سلجھا لے گا۔ کانفرنس میں بحث کے دوران امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کو دکھانے کا  سب سے بہتر طریقہ ہے کہ کشمیر مسئلے کا جمہوری طریقے سے حل کیا جائے۔
ریپبلکن رہنما نے کہا کہ ' ہندوستان  میں آپ آگے بڑھ رہے ہیں، آپ کے سامنے بھی مسائل ہیں جیسے ہمارے اپنے گھریلو سطح پر ہے لیکن آپ نے جمہوری راستہ چنا۔ جب کشمیر کی بات آتی ہے تو مجھے نہیں پتہ کہ اس کا اختتام کیسے ہوگا لیکن یہ یقینی بنائیں کہ دونوں جمہوریت  اس کو  الگ طریقے سے حل کریں۔ آپ اپنے  تصور کو ثابت کر دیں گے تو میرا خیال ہے کہ یہ جمہوریت ظاہر کرنے کا بہتر راستہ ہوگا ۔اس پر جے شنکر نے فورا ًجواب دیا'' سینیٹر، فکر نہ کریں۔ ایک جمہوریت اس کا حل  کرے گی اور آپ جانتے ہیں کہ  وہ کون ہے۔بحث کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ پہلے کے مقابلے آج اقوام متحدہ کی   اتمادیت کہیں کم ہے اور اس کے بارے میں کچھ کیا جانا چاہئے۔
 



Comments


Scroll to Top