National News

کرتارپور کاریڈور افتتاح: ڈیرہ بابا نانک سے پہلے سلطانپور لودھی جائیں گے وزیر اعظم مودی

کرتارپور کاریڈور افتتاح: ڈیرہ بابا نانک سے پہلے سلطانپور لودھی جائیں گے وزیر اعظم مودی

جالندھر: پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ 9 نومبر کو صبح پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ سری سلطانپور لودھی صاحب میں واقع گوردوارہ بیر صاحب میں ماتھا ٹیکنے جائیں گے اس کے بعد وزیر اعظم کے ساتھ ہی ڈیرہ بابا نانک جائیں گے جہاں وہ کاریڈور کا افتتاح کریں گے ۔ 

PunjabKesari
وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال سلطانپور لودھی میں کریں گے ۔ وزیر اعظم کے دورے کو دیکھتے ہوئے کیپٹن آج شام کو جالندھر پہنچ گئے اور کل صبح وہ ہیلی کاپٹر سے سلطانپور لودھی کے لئے روانہ ہوں جائیں گے ۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ گوردوارہ بیر صاحب میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ دونوں کو سروپہ دیکر اعزاز دیں گے ۔ پنجاب سرکار نے ڈیرہ بابا نانک میں ٹینٹ سٹی بنایا ہوا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top