National News

کپل شرما کے گھر میں گونجی کلکاری، گھر آئی ننھی پری

کپل شرما کے گھر میں گونجی کلکاری، گھر آئی ننھی پری

ممبئی : کامیڈین کپل شرما اور گنی چترتھ اب ایک بیٹی کے ماں - باپ بن گئے ہیں ۔ گنی نے حال ہی میں ایک بیٹی کو جنم دیا ہے ۔ اس بات کی جانکاری کپل نے ٹویٹ کر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے ۔ انہوں نے  ٹویٹ میں لکھا کہ ،' ہمارے بیٹی ہوئی ہے ، آپ کے آشیرواد کی ضرورت ہے ۔ سبھی کو پیار ۔ جے ماتا دی ' کپل کے ٹویٹ کے بعد ان کے مداح انہیں مبارکباد پیش کرنے لگے ۔ کپل نے یہ ٹویٹ صبح 3.30 بجے کیا ہے ۔ 

https://twitter.com/KapilSharmaK9/status/1204157224311898112
ریپر گورو رندھاوا نے کپل کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، ' بدھائی ہو میرے پاجی ، میں آفیشیلی طور پر چاچا بن گیا ۔ ' وہیں اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو نے بھی کپل کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے لکھا،' بیٹی آنے کی تمہیں بہت - بہت مبارکباد '۔ بتا دیں کہ کپل اور گنی کی شادی گذشتہ 12 دسمبر کو جالندھ رمیں ہوئی تھی ۔ کپل اور گنی نے دہلی اور ممبئی میں ریسیپشن بھی دیا تھا ۔ کپل کی ریسیپشن پارٹی میں بالی وڈ اور ٹی وی  کی عظیم شخصیات  پہنچی تھیں ۔ 

https://twitter.com/GuruOfficial/status/1204160874853761024



Comments


Scroll to Top