Latest News

سب کو ہنسانے والے قادر خان نے کہا الوداع

سب کو ہنسانے والے قادر خان نے کہا الوداع

ممبئی : سال 2019 کی شروعات میں ہی ایک بری خبر آگئی ہے ۔ بالی وڈ ایکٹر قادر خان کا 81 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے ۔ گذشتہ 5-6 دنوں سے قادر خان ہسپتال میں بھرتی تھی ۔ قادر خان کے انتقال کی تصدیق بیٹے سرفراز نے کی ہے ۔ انہوں نے کینیڈا کے ہسپتال میں آخری سانس لی ۔ 
بتا دیں کہ قادر خان کے ہسپتال میں بھرتی ہونے کے بعد ان کے انتقال کی افواہ بھی اڑی تھی ۔ اس خبر کو قادر کے خان بیٹے سرفراز نے جھوٹا بتایا تھا ۔ وہیں سوشل میڈیا پر بھی قادر خان کے انتقال کی افواہ اڑنے پر یوزرس نے غصہ دکھایا تھا ۔ اب سپاٹ بوائے ڈات کام کی رپورٹ کے مطابق قادر خان کا انتقال ہوگیا ہے ۔ یہ جانکاری کے کینیڈا میں واقع گھر سے ملی ہے ۔ 
قادر خان لمبے عرصے سے سانس کی بیماری سے جوجھ رہے تھے ۔ ان کے دماغ نے بھی کام کرنا بند کردیا تھا ۔ انہیں ریگولر وینٹی لیٹر سے ہٹاکر بائی پیپ وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا ۔ 



Comments


Scroll to Top