Latest News

اشتعال انگیز بیان دینے کے الزام میں شرجیل امام گرفتار،  غداری کا کیس ہوا تھا درج

اشتعال انگیز بیان دینے کے الزام میں شرجیل امام گرفتار،  غداری کا کیس ہوا تھا درج

نیشنل ڈیسک: جواہر لال نہرو یونیورسٹی ( ( جے این یو )کے سکالر شرجیل امام کو  اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں آخر کار پولیس نے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بہار کے جہان آباد کے کارو تھانہ علاقے  سے شرجیل کو دہلی پولیس کی کرائم برانچ اور بہار پولیس نے منگل دوپہر گرفتار کیا۔ اس آپریشن میں مقامی  پولیس بھی دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے ساتھ تھی۔پولیس ٹیم کی قیادت دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر کرائم برانچ راجیش دیو کر رہے تھے۔

PunjabKesari
 اس سے پہلے پیر کی رات کو  اس کے گھر پر چھاپہ ماری کرکے اس کے بھائی اور شاہین باغ کے مظاہرے کے کنوینر دوست  مزمل کو پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ شرجیل کو دہلی، بہار، آسام، اروناچل، منی پور اور اترپردیش کی  پولیس تلاش رہی تھی۔ اس کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہے۔ جے این یو کا پی ایچ ڈی کا  طالب علم شرجیل امام تب بحث آیا جب اس کا ایک متنازعہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیا۔ اس ویڈیو کو لے کر شرجیل امام پر 6 ریاستوں کی پولیس نے کیس درج کیا تھا۔ دہلی، یوپی سمیت کئی ریاستوں کی پولیس سرگرمی سے شرجیل امام کی تلاش کر رہی تھی۔

https://twitter.com/sambitswaraj/status/1220941534062960640?
رپورٹ کے مطابق  شرجیل کے چھوٹے  بھائی سے پوچھ گچھ میںملے کچھ حقائق کی بنیاد پر دہلی پولیس کی کرائم برانچ اور بہار پولیس نے اس آپریشن کو انجام دیا۔ جہان آباد کے ایس پی نے شرجیل امام کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ شرجیل کو گرفتار کرنے کے بعد فی الحال پوچھ گچھ کے لئے اسے ایک انووا کار میں  کاکو تھانہ لے جایا گیا ہے۔ اس وقت کاکو تھانہ میں ایس پی منیش بھی پہنچ گئے ہیں اور پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ 

PunjabKesari
واضح رہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ کے ذریعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری تحریک میں تقریر دیتے ہوئے شرجیل کا ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں وہ آسام کو ہندوستان سے الگ کرنے کی بات کررہاتھا۔ویڈیو میں شرجیل نے مسلمانوں سے ملک بھر میں پہیہ جام کرنے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ  مسلمانوں کو کم سے کم ایک ماہ تک  آسام کا رابطہ ہندوستان سے کاٹ دینا چاہئے ۔ اس کے لئے ریلوے ٹریک پر اتنا ملبہ ڈالنا چاہئے کہ اس کو صاف کرتے کرتے ایک ماہ کا وقت لگ جائے ۔ 



Comments


Scroll to Top