Latest News

جے این یو میں ساورکر کے نام پر پوتی  گئی سیاہی، لگائے جناح کے پوسٹر

جے این یو میں ساورکر کے نام پر پوتی  گئی سیاہی، لگائے جناح کے پوسٹر

نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسیٹی کیمپس میں ساورکر کے نام پر سیاہی پوتنے کی خبر سامنے آئی ہے۔ ساور کر کے نام پر سیاہی پوتنے کے بعد غیر سماجی عناصر نے اس پر ڈاکٹر بھیم را ؤامبیڈکر کا نام لکھ دیا۔ اس کے علاوہ محمد علی جناح کا پوسٹر بھی لگا دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، پیر کی دیر رات کو شرپسندوں نے جے این یو کیمپس کے اندر ونائیک دامودر ساورکر مارگ پر اس واقعہ کو انجام دیا۔ نامعلوم لوگوں نے مارگ پر لگے سائن بورڈ پر ساورکر کے لکھے نام کو سیاہی سے پوت ڈالا۔

https://twitter.com/jnutf19/status/1239781502994403328?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1239781502994403328&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-in-jnu-campus-br-ambedkar-name-written-in-the-name-of-savarkar-and-muhammad-ali-jinnah-poster-also-appeared-na-296906.html
بتا دیں کہ حال ہی میں جے این یو انتظامیہ نے کیمپس کے اندر کی ایک سڑک کا نام ساورکر کے نام پر رکھا تھا۔ یونیورسیٹی انتظامیہ کے اس فیصلہ پر طلبہ نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔ جے این یو طلبہ یونین کی صدر آئشی گھوش نے بھی اس فیصلے کی تنقید کی تھی۔ حالانکہ، اس کے باوجود جے این یو انتظامیہ اپنے فیصلے پر قائم رہی۔
جے این یو انتظامیہ نے جس روڈ کا نام ونے دامودر ساورکر مارگ رکھا تھا، اسی روڈ کے سائن بورڈ پر کچھ شرپسندوں نے کل رات سیاہی پوت دی اور اس پر امبیڈکر کا نام لکھ دیا۔ اتنا ہی نہیں، شرپسندوں نے سائن بورڈ پر جناح کے پوسٹر بھی لگائے۔ اس واردات میں کون کون شامل ہیں اس کا پتہ ابھی تک چل نہیں پایا ہے۔ وہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ اسے اس سلسلہ میں اب تک کوئی بھی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔



Comments


Scroll to Top