National News

خودکشی نہیں، ایپسٹین کا جیل میں کیا گیا قتل! ڈاکٹر کے دعوے نے مچائی ہلچل

خودکشی نہیں، ایپسٹین کا جیل میں کیا گیا قتل! ڈاکٹر کے دعوے نے مچائی ہلچل

انٹرنیشنل ڈیسک: دنیا بھر میں چرچا کا موضوع بنے ہوئے امریکی مجرم جیفری ایپسٹین کی جیل میں ہوئی پراسرار 'موت' کو لے کرایک بار پھر بڑا دھماکہ ہوا ہے۔ ایک ماہر ڈاکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہایپسٹین کی موت خود کشی کرنے کی وجہ سے نہیں ہوئی، بلکہ اس کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کی جانچ کرنے والے ڈاکٹر کے مطابق، ایپسٹینکے گلے کی '(ہائیوڈ' ہڈی ) سمیت تین جگہوں سے ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ ماہرین کے مطابق ایسا اکثر گلا گھونٹنے کے وقت ہوتا ہے، نہ کہ پھانسی لگانے کے وقت۔
قابل ذکر ہے کہ سال 2019 میں نیو یارک کی جیل میں ہونے والییپسٹین کی موت کو سرکاری طور پر خودکشی قرار دیا گیا تھا۔ مگر اس نئے انکشاف نے جانچ ایجنسیوں اور جیل انتظامیہ کے دعوو¿ں کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ جیفرییپسٹین، جس پر نابالغ لڑکیوں کی سمگلنگ اور جسمانی استحصال کے سنگین الزامات تھے، کے تعلقات دنیا کے کئی طاقتور رہنماوں، کاروباری شخصیات اور شاہی خاندانوں سے تھے، جس کی وجہ سے اس کی موت شروع سے ہی شک کے دائرے میں رہی ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ ایپسٹین کے پاس کئی ایسے راز تھے جو دنیا کے کئی بڑے چہروں کو بے نقاب کر سکتے تھے، جس کی وجہ سے اسے جیل میں ہی قتل کر دیا گیا۔ نئے حقائق سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا اور قانونی ماہرین میں یہ چرچا تیز ہو گئی ہے کہ کیا یپسٹینکو کسی بڑی سازش کے تحت راستے سے ہٹایا گیا تھا؟



Comments


Scroll to Top