National News

جیب میں کنڈوم اور 520 خواتین کے ساتھ تعلقات !  بیوی کو شوہر کے بیگ سے کبھی ملیں سیکس پاور کی دوائیں تو کبھی ۔۔۔ پھر ایسے لیا بدلہ

جیب میں کنڈوم اور 520 خواتین کے ساتھ تعلقات !  بیوی کو شوہر کے بیگ سے کبھی ملیں سیکس پاور کی دوائیں تو کبھی ۔۔۔ پھر ایسے لیا بدلہ

انٹرنیشنل ڈیسک: جاپان سے ایک چونکا دینے والی اور انوکھی کہانی سامنے آئی ہے جس نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔ ایک ماں، جس کا بچہ ایک نایاب بیماری سے لڑ رہا تھا، کو اپنے شوہر کی بے وفائی کے بارے میں معلوم ہوا۔ جب اسے یہ پتا چلا کہ اس کے شوہر کے تقریبا 520  خواتین کے ساتھ تعلقات تھے تو اس نے خاموشی سے رونے یا سب کچھ سہنے کے بجائے بدلہ لینے کا ایک غیر معمولی راستہ اختیار کیا۔ اس خاتون نے ایک جاپانی مانگا آرٹسٹ  (Manga Artist) کے ساتھ مل کر اپنی درد بھری کہانی کو ایک کامِک بُک  (Comic Book) میں تبدیل کر دیا اور یہ' بدلہ'  فورا سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ اس واقعے کی رپورٹ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے دی ہے جس نے جاپانی میگزین شُکان بنشُن کا حوالہ دیا ہے۔
خودبیٹے کے علاج میں سمرپت( وقف )، شوہر کرتا رہا بے وفائی
نیموکُسانو نے ایک دوست کے ذریعے ملے ایک شخص سے شادی کی تھی اور بعد میں ان کا ایک بچہ ہوا، لیکن بدقسمتی سے بچہ پیدائش سے ہی ایک نایاب بیماری میں مبتلا تھا۔ ایک گھریلو خاتون ہونے کے ناتے نیمو نے اپنی پوری زندگی بیٹے کے علاج اور دیکھ بھال کے لیے وقف کر دی۔ ان کی دنیا صرف اپنے بیٹے تک محدود ہو کر رہ گئی تھی۔ اسی دوران نیمو کا شوہر کئی دوسری خواتین کے ساتھ تعلقات قائم کرتا رہا۔
520  خواتین کے ساتھ تعلقات کا انکشاف
نیمو کو پہلی بار شک تب ہوا جب انہیں اپنے شوہر کی جیب سے کنڈوم ملا۔ اس کے بعد انہوں نے چھان بین شروع کی اور شوہر کے بیگ سے جنسی طاقت بڑھانے والی دوائیں اور اسٹیرائڈز بھی برآمد ہوئے۔ یہ جان کر نیمو مکمل طور پر حیران رہ گئیں کہ ان کے شوہر کے ایسکارٹس اور ایڈلٹ فلموں کی اداکاراؤں سمیت تقریبا 520  خواتین سے تعلقات تھے۔ اس انکشاف کے بعد گھر میں شدید جھگڑے شروع ہو گئے۔


شوہر نے کوئی پچھتاوا ظاہر نہیں کیا
نیمو کسانو کے سوالات کے جواب میں ان کے شوہر نے ذرا بھی ندامت ظاہر نہیں کی۔ وہ بار بار یہی کہتا رہا کہ یہ سب اس کے کام کا حصہ ہے اور وہ باہر کا دباؤ گھر نہیں لاتا۔ نیمو اپنے بیٹے کی خاطر شوہر کو  کاؤنسلنگ کے لیے لے گئیں، جہاں یہ بات سامنے آئی کہ اسے اسکول کے زمانے سے ہی جنسی لت لاحق تھی۔ اس کے بعد نیمو نے بالآخر علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔
کامِک بک کے ذریعے انوکھا بدلہ
رشتہ ختم ہونے کے باوجود نیمو کے دل میں شوہر کے لیے شدید غصہ موجود تھا۔ انہوں نے اس غصے کو ایک تخلیقی رخ دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے جاپان کی معروف مانگا آرٹسٹ پیرویو ارائی سے ملاقات کی اور ان کی مدد سے اپنی پوری زندگی کی کہانی کو ایک کامک بک میں تبدیل کر دیا۔ نیمو نے اس کامک بک کے چند صفحات اپنے انسٹاگرام صفحے پر شیئر کیے جو فورا جاپانی اور چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔
انٹرنیٹ پر بھرپور حمایت
انٹرنیٹ پر بہت سے لوگوں نے نیمو کسانو کی بھرپور حمایت کی۔ کئی صارفین نے لکھا کہ روایتی طور پر خواتین مردوں کی بے وفائی کو خاموشی سے برداشت کر لیتی ہیں، لیکن نیمو کا بدلہ لینے کا یہ طریقہ بالکل نیا اور مؤثر تھا۔ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین کی قربانی کا اکثر یہی صلہ ملتا ہے، لیکن اب ایسی نظراندازی کو برداشت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ نیمو نے خود لکھا کہ وہ اپنے بچے کے لیے اسے پالنے کی محنت کر رہی ہیں اور انہیں اس میں صرف خوشی محسوس ہوتی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top