Latest News

طاقتور طوفان سے دہلا جاپان :4 کی موت ، 73 لوگوں کو محفوظ مقامات پر کیا گیا منتقل

طاقتور طوفان سے دہلا جاپان :4 کی موت ، 73 لوگوں کو محفوظ مقامات پر کیا گیا منتقل

ٹو کیو : جاپان میں 60 سال کے سب سے طاقتور طوفان ہگی بس کے چلتے دارالحکومت ٹوکیو کے علاقوں میں وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے پیشینگوئی کے باوجود اس طوفان کی وجہ سے 4 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں ۔ جن میں سے کئی کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ وہیں لگ بھگ 73 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ 17 لوگ لاپتہ ہیں ۔ 

PunjabKesari
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق طوفان کے ٹکرانے سے ٹھیک پہلے چبا میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کئے گئے ۔ چونکہ اس کا مرکز زمین میں کافی گہرائی  میں تھا اس لئے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ۔ کئی جگہ زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے ہیں ۔ محکمہ موسم کے ماہرین نے اس طوفان کو گذشتہ دہائیوں کا سب سے خطرناک طوفان بتایا ہے ۔ اس سے پہلے سال 1958 میں کانگوا طوفان آیا تھا جس میں ایک ہزار سے لوگ مارے گئے تھے ۔ 

PunjabKesari
ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق طوفان کے چلتے متاثرہ علاقوں میں 225 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں گانگوا علاقے میں 27.6 انچ بارش درج کی گئی ہے ۔ ایک ہزار سے زیادہ پروازوں کو منسوخ کیا جا چکاہے جبکہ کئی ٹرینیں بھی رد کردی گئی ہیں ۔ طوفان کی وجہ سے 270,000 گھروں تک بجلی بھی نہیں پہنچ پارہی ہے ۔ 

PunjabKesari



Comments


Scroll to Top