Latest News

حکومت کا نئے سال پر جموں کشمیر کو تحفہ ، یکم جنوری سے شروع ہوں گی موبائل  SMS سہولات

حکومت کا نئے سال پر جموں کشمیر کو تحفہ ، یکم جنوری سے شروع ہوں گی موبائل  SMS سہولات

نیشنل ڈیسک : مرکزی حکومت کے ذریعے جموں کشمیر سے دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد سے ہی  حالات معمول پر نہیں آئے ۔ جس میں انٹرنیٹ سروس ، ایس ایم ایس سروس بھی معطل رہی ہیں لیکن آج جموں کشمیر کے لوگوں کیلئے ایک اور خوشخبری آرہی ہے کہ وادی کشمیر میں آدھی رات سے پوسٹ پیڈ موبائل فون پر مختصر میسجنگ سروس ( ایس ایم ایس) کو بحال کردیا جائے گا ۔ پرنسپل سیکرٹری کنسل  ، جو کشمیر انتظامیہ کے ترجمان ہیں ، نے کہا کہ یکم جنوری سے حکومت کے زیر انتظام تمام ہسپتالوں میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات بھی بحال کردی گئی ہیں ۔ 

https://twitter.com/ani_digital/status/1211977725533024256
بتا دیں رواں سال کے اگست ماہ میں جموں کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخ کے بعد سے وہاں سے انٹر سروسز، موبائل اور لینڈ لائن فون سروس منقطع کر دی تھی ۔ 

https://twitter.com/ANI/status/1211980603131740160
یاد رہے کہ 14 اکتوبر کو پوسٹ پیڈ موبائل کالنگ سہولات بحادل کردی گئی ہیں ۔ لیکن اس کے ایک دن بعد ہی ایس ایم ایس خدمات بند کردی گئی تھیں  جنہیں اب یکم جنوری سے دوبارہ بحال کیا جارہا ہے ۔



Comments


Scroll to Top