Latest News

جموں وکشمیر: کووڈ۔ 19 ہاٹ سپاٹ بنی اننت ناگ پولیس لائن، 78 پولیس اہلکار کورونا پازیٹیو

جموں وکشمیر: کووڈ۔ 19 ہاٹ سپاٹ بنی اننت ناگ پولیس لائن، 78 پولیس اہلکار کورونا پازیٹیو

سری نگر۔ جموں وکشمیر  میں کورونا وائرس  کے اب تک 1,289 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ اب تک پندرہ مریضوں کی جان بھی جا چکی ہے۔ اس بیچ اننت ناگ پولیس لائن کورونا کا نیا ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے۔ یہاں اب تک 78 پولیس اہلکار کورونا پازیٹیو پائے جا چکے ہیں۔ کورونا پازیٹیو پائے جانے والوں میں سینئر افسران بھی شامل ہیں۔
گزشتہ بدھ کو اننت ناگ ڈسٹرکٹ پولیس لائن کے آٹھ جوان کورونا پازیٹیو پائے گئے۔ اس کے بعد جمعرات کو 14 اور پولیس اہلکار بھی کورونا پازیٹیو ہو گئے۔ پھر اس پیر کو 55 پولیس اہلکاروں کے کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی۔
انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔ افسران حیران ہیں کہ جن پولیس اہلکاروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے وہ میس اور کپڑوں کی دکانوں پر تعینات تھے۔ یا پھر گیٹ پر ڈیوٹی کر رہے تھے۔ ایسے میں ان باشندوں میں بھی دہشت پیدا ہو گئی ہے جو ان پولیس اہلکاروں کے رابطے میں آئے تھے۔ فی الحال ایسے لوگوں کا پتہ لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ دو ہفتے پہلے ایک اسپیشل پولیس آفیسر کورونا ٹیسٹ میں پازیٹیو پائے گئے تھے لیکن تب کچھ ہی پولیس اہلکاروں کو کوارنٹائن کیا گیا تھا۔ ایسے میں مہے کہ ٹیسٹنگ ہونے کے سبب اچانک اتنی تعداد میں معاملے ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق، نوڈل آفیسر ڈاکٹر پیر زادہ فرحت کا کہنا ہے کہ اننت ناگ پولیس لائن میں تعینات ایس پی او کو سپر اسپریڈر مانا جا رہا ہے۔ ایس پی او کا بھائی حال ہی میں جموں سے لوٹا تھا اور کورونا پازیٹیو پایا گیا تھا۔ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹنگ ہونے کی وجہ سے اتنے کیس سامنے آئے ہیں



Comments


Scroll to Top