Latest News

ْجموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کی وزیر اعظم سے ملاقات

ْجموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کی وزیر اعظم سے ملاقات

نئی دہلی:جموں و کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کے لئے حکومت کی جانب سے کی جارہی مسلسل کوششوں کے درمیان گورنر ستیہ پال ملک نے آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوٹ کرکے کہاجموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ مسٹر ملک نے وزیر اعظم کے ساتھ ریاست میں مختلف ترقیاتی پروگراموں اور وہاں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ مسٹر ملک نے ریاست میں حالت کو معمول پر لانے کے لئے اٹھائے جا رہے اقدامات کے متعلق بتاتے ہوئے حال ہی میں کہا تھا کہ حکومت ریاست کے لوگوں کے مفاد اور فلاح و بہبود کو ذہن میں رکھ کر کام کر رہی ہے ۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاست کے دیہات تک رسائی بنانے کے لئے سرپنچوں سے مل کر ان کے مسائل کا پتہ لگایا ہے ۔ انہوں نے سرپنچوں سے لوگوں کی ضروریات کے متعلق بھی پوچھا ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top