Latest News

آرمی سربراہ نے  وزیر دفاع  کوجموں کشمیر کے حالات سے آگاہ کرایا، کل سے کھلیں گے تمام سکول کالج

آرمی سربراہ نے  وزیر دفاع  کوجموں کشمیر کے حالات سے آگاہ کرایا، کل سے کھلیں گے تمام سکول کالج

جموں و کشمیر کا خصوصی ریاست کا درجہ ختم کئے جانے کے بعد سانبہ اور اودھم پور میں بند چل رہے سکول اور کالجوں کو دوبارہ کھولنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے حالات اور بھارت-پاکستان سرحد کی صورتحال سے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو واقف کرایا۔بپن راوت نے بتایا کہ مجموعی طور پر حالات کنٹرول میں ہے اورسکیورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہیں۔اس کے علاوہ حالات پر قریب سے نگرانی کی جا رہی ہے۔
حالات کنٹرول میں ہونے کی وجہ سے سانبہ انتظامیہ نے حکم جاری کر کہا کہ سانبہ سیکٹر کے تمام سرکاری اور نجی سکول، کالجوں کو کل 9 اگست جمعہ سے  دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے۔اودھم پور کے لئے بھی ایسے ہی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
جموں کشمیر کے چیف سیکرٹری نے ڈویژن، ضلع سطح اور سرینگر سول سیکرٹریٹ میں تمام سرکاری ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے کام پر واپس جائیں۔
 



Comments


Scroll to Top