National News

سلسلہ وار بم دھماکوں کا ملزم جلیس انصاری ممبئی سے لاپتہ، پولیس تلاش میں مصروف

سلسلہ وار بم دھماکوں کا ملزم جلیس انصاری ممبئی سے لاپتہ، پولیس تلاش میں مصروف

نیشنل ڈیسک :ملک بھر میں بہت سے سلسلہ وار بم دھماکوں کے معاملات میں مجرم اور سزا یافتہ ڈاکٹر جلیس انصاری  جمعرات کی صبح سے لاپتہ ہے۔انصاری اجمیر جیل میں سزا کاٹ رہے تھا۔ پولیس کے مطابق ، وہ گزشتہ ماہ  پیرول پر باہر رہا ہوا تھا اور اپنے گھر والوں سے ملنے ممبئی گیا تھا۔لیکن پیرول ختم ہونے سے قبل ہی کنبہ کے افراد نے پولیس سے اس کے  لاپتہ ہونے کی شکایت کی ہے ۔ پولیس کا کہناہے کہ انصاری نے ملک بھر میں 50 سے زیادہ بم دھماکے کیے۔

PunjabKesari
جمعہ کو دہشت گردڈاکٹر جلیس انصاری کی پیرول مدت ختم ہو رہی ہے اور اس کو اجمیر جیل پہنچنا ہے، لیکن اس سے پہلے جمعرات کی صبح 5  بجے سے وہ لاپتہ ہے۔ وہ اجمیر جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا، دہشت گرد جلیس انصاری کو اجمیر بم دھماکہ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

PunjabKesari
50 سیریل بم دھماکوں کے ملزم دہشت گرد جلیس انصاری کے غائب ہونے  کی ممبئی کے اگری پاڑ ہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ جلیس انصاری دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین سے وابستہ  تھا۔اس  کے غائب ہونے کی معلومات کے بعد مہاراشٹر اے ٹی ایس، ممبئی کرائم برانچ سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ ہو گئی ہیں۔

PunjabKesari
وہیں، جلیس انصاری کے اس طرح سے لاپتہ ہونے سے سیکورٹی ایجنسیوں کی فکر بڑھ گئی ہے۔مہاراشٹر اے ٹی ایس، ممبئی کرائم برانچ سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیاں جلیس انصاری کی تلاش میں لگ گئی ہیں، دہشت گرد جلیس انصاری کی تلاش میں چھاپہ ماری بھی کی جا رہی ہے۔حالانکہ ابھی تک سیکورٹی ایجنسیوں کو جلیس انصاری کا کوئی سراغ  نہیں ملا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top