Latest News

بم دھماکوں کا ملزم جلیس انصاری کانپورسے گرفتار ، جیل سے پیرول پر آیا تھا باہر

بم دھماکوں کا ملزم جلیس انصاری کانپورسے گرفتار ، جیل سے پیرول پر آیا تھا باہر

نیشنل ڈیسک: ملک بھر میں بہت سے سلسلہ وار بم دھماکوں کے معاملات میں مجرم اور سزا یافتہ   جلیس انصاری کو پولیس نے  کانپور سے گرفتار کر لیا ہے۔دہشت گرد جلیس انصاری گزشتہ ماہ پیرول پر اجمیر کی جیل سے باہر آیا اور فرار ہو گیا تھا۔اس پر 50 سے زیادہ سیریل بم دھماکے کرنے کا بھی الزام ہے۔وہ ممبئی سے لاپتہ ہوا  تھا۔

PunjabKesari
جمعہ کو دہشت گرد جلیس انصاری کی پیرول مدت ختم ہو گئی تھی اور اس کو اجمیر جیل پہنچنا تھا، لیکن اس سے پہلے جمعرات کی صبح 5 سے وہ لاپتہ ہو گیا تھا ۔ وہ اجمیر جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔دہشت گرد جلیس انصاری کو اجمیر بم دھماکہ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔جلیس انصاری دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین سے منسلک تھا۔

PunjabKesari
 اس غائب ہونے کی معلومات کے بعد مہاراشٹر اے ٹی ایس، ممبئی کرائم برانچ سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ ہو گئی تھیں اورمہاراشٹر اے ٹی ایس، ممبئی کرائم برانچ سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیاں جلیس انصاری کی تلاش ڈالی میں لگی ہوئی تھیں ۔ بالآخر اس کو کانپور سے گرفتار کر لیا  گیا ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top