انٹرنیشنل ڈیسک: وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کے روز روس میں دو نئے ہندوستانی قونصل خانوں کا افتتاح کیا اور کہا کہ ان کے قیام سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سیاحت، معاشی، سائنسی، تکنیکی، تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ روس میں اپنی سفارتی موجودگی کو وسعت دیتے ہوئے، ہندوستان نے یکاتیرن برگ اور کزان شہروں میں نئے قونصل خانے قائم کیے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں روس کے نائب وزیرِ خارجہ آندرے روڈینکو اور روس میں ہندوستان کے سفیر ونئے کمار بھی موجود تھے۔
Delighted to inaugurate Consulates General of India in Yekaterinburg and Kazan, alongside DFM Andrey Rudenko, Amb Vinay Kumar and representatives from Sverdlovsk and Tatarstan.
Confident that the establishment of the new Consulates will boost trade, tourism, economic,… https://t.co/uluc9kqm8O pic.twitter.com/oYNy1hSnqq
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) November 19, 2025
جے شنکر نے کہا، روسی فیڈریشن میں ہندوستان کی سفارتی تاریخ کا یہ ایک نہایت اہم دن ہے۔ انہوں نے ان دنوں کا بھی ذکر کیا جب وہ ماسکو میں ہندوستانی سفارت خانے میں سفارتی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ وزیرِ خارجہ نے کہا، یہ ہمارے لیے ایک اہم موقع ہے کہ ہم اس ملک میں دو مزید قونصل خانے کھول رہے ہیں ان قونصل خانوں کے قیام کے لیے گذشتہ چند ماہ سے مسلسل کام جاری تھا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان روسی حکومت کی طرف سے فراہم کیے گئے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ جے شنکر نے کہا کہ یکاتیرن برگ کو اس کی صنعتی اہمیت کے سبب اکثر روس کا تیسرا دارالحکومت کہا جاتا ہے۔ وزیرِ خارجہ نے کہا، قونصل خانے کے قیام سے ہندوستانی اور روسی صنعتوں کے درمیان تکنیکی، سائنسی، معاشی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ روس کے سب سے زیادہ سیاحوں کو اپنی جانب کھینچنے والے شہروں میں شمار ہونے والا کزان 2024 کے برکس سربراہی اجلاس کی میزبانی کر چکا ہے، جس میں وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کی تھی۔