رام بن : ضلع رام بن میں جمعہ کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر 300-500 فٹ گہری کھائی میں گرنے سے چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ سینابتھی دبدرورہ کے قریب اس وقت پیش آیا، جب سینا باتھی سے اکھرال جانے والی ٹاٹا سومو (JK14C-2038) سڑک سے پھسل کر 300 سے 500 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی میں سوار چھ مسافروں میں سے چار کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیم نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر فوری کارروائی کی اور تمام زخمیوں کو باہر نکال کر علاج کے لیے بانہال کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال (ایس ڈی ایچ) میں داخل کرایا گیا۔ دریں اثنا، رام بن ضلع انتظامیہ نے حادثے میں چار قیمتی لوگوں کی المناک موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
رام بن ضلع انتظامیہ نے 'X' پر ایک پوسٹ میں کہا ہماری تعزیت اور دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں، اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔
ہر مرنے والے کے خاندان کو 1 لاکھ روپے اور ہر زخمی کو 25,000 روپے کی امداد فراہم کی جا رہی ہے پوسٹ میں لکھا گیامتاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔