Latest News

اسرائیلی وزیر دفاع نے کھائی قسم: ایران کے تمام رہنماوں کاچُن- چُن کر کریں گے خا تمہ، امریکہ اور اسرائیل کے تازہ حملوں میں 25 افراد ہلاک

اسرائیلی وزیر دفاع نے کھائی قسم: ایران کے تمام رہنماوں کاچُن- چُن کر کریں گے خا تمہ، امریکہ اور اسرائیل کے تازہ حملوں میں 25 افراد ہلاک

انٹرنیشنل ڈیسک: پیر کے روز امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے جن میں25 سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ ان حملوں کے دوران تہران میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور کئی گھنٹوں تک لڑاکا طیارے فضا میں پرواز کرتے رہے۔ شہر کے مختلف علاقوں سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ ایک حملہ شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے قریب بھی ہوا جہاں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ اسی حملے میں اسلامی انقلابی گارڈ کور کے انٹیلی جنس سربراہ مجید خادمی بھی مارے گئے۔ حملوں کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر میزائل داغے۔ شمالی اسرائیل کے شہر حیفا میں ایک رہائشی عمارت پر میزائل گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔
ایران نے خلیجی ممالک کو بھی نشانہ بنایا جس کے بعد کویت متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے اپنے فضائی دفاعی نظام فعال کر دیے اور کئی میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ اس دوران دنیا کی نظریں آبنائے ہرمز پر جمی ہوئی ہیں جہاں سے دنیا کے بڑے حصے کو تیل کی فراہمی ہوتی ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر یہ آبی گزرگاہ نہ کھولی گئی تو امریکہ ایران کے پاور پلانٹس اور دیگر اہم مقامات پر حملہ کر سکتا ہے۔ کشیدگی کے درمیان ایک نئی جنگ بندی تجویز پر بھی بات چیت جاری ہے لیکن فی الحال حالات انتہائی نازک ہیں اور کسی بھی وقت صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے پیر کے روز اعلان کیا کہ ہم نے ایران کی طاقتور عسکری تنظیم اسلامی انقلابی گارڈ کور کے انٹیلی جنس سربراہ مجید خادمی کو ہلاک کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلابی گارڈ کور شہریوں پر حملے کر رہا ہے اور اسرائیل دہشت کے رہنماو6ں کو ختم کر رہا ہے۔ کاٹز نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے رہنما اب خود کو محفوظ نہ سمجھیں کیونکہ اسرائیل نے عہد کیا ہے کہ انہیں ایک ایک کر کے نشانہ بنایا جائے گا۔ اس بیان سے واضح ہے کہ آنے والے دنوں میں تصادم مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ایران کی اسٹیل اور پیٹروکیمیکل صنعتوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق اسرائیل ایران کے بنیادی ڈھانچے کو مسلسل نشانہ بنائے گا تاکہ اس کی عسکری اور معاشی طاقت کمزور ہو سکے۔



Comments


Scroll to Top