Latest News

شمال مشرقی نائیجیریا میں اسلامی انتہا پسندوں کا حملہ، 300 سے زائد افراد اغوا

شمال مشرقی نائیجیریا میں اسلامی انتہا پسندوں کا حملہ، 300 سے زائد افراد اغوا

انٹرنیشنل ڈیسک: شمال مشرقی نائیجیریا کے ایک شہر میں اسلامی انتہا پسندوں نے جمعہ کے روز حملہ کر کے 300 سے زیادہ افراد کو اغوا کر لیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مقامی حکام نے یہ جانکاری دی ہے ۔ گواجا علاقے کے حکام بلاما ساوا کے مطابق یہ حملہ بورنو ریاست کے نگوشے قصبے میں ہوا۔ انہوں نے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کو بتایا کہ یہ حملہ فوج کی طرف سے چلائے گئے اس آپریشن کے ممکنہ انتقام میں کیا گیا جس میں بوکو حرام انتہا پسند گروپ کے تین 'کمانڈر' کو مار دیا گیا تھا۔ جمعہ کے اس حملے کی ذمہ داری ابھی کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
نائیجیریا مختلف مسلح گروپوں سے پیدا ہونے والے پیچیدہ حفاظتی بحران سے نبرد آزما ہے۔ امریکہ نے مغربی افریقہ کے ملک میں عدم تحفظ سے نمٹنے کے لیے فوج کی مدد کے مقصد سے اپنے فوجی بھیجے ہیں۔ ایک فوجی ترجمان کے مطابق اس ہفتے بدھ اور جمعہ کی صبح کے درمیان کونڈوگا، مارٹے، زکانا اور میناک کمیونٹیوں میں بھی الگ الگ حملے ہوئے۔ ترجمان اوبا سانی نے کہا کہ فوج کونڈوگا، مارٹے، زکانا اور میناک کمیونٹیوں پر ہونے والے حملوں کو ناکام بنانے میں کامیاب رہی، لیکن ''کئی بہادر فوجیوں نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی'' جن میں ایک سینئر افسر بھی شامل تھا۔ انہوں نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم نہیں کیں۔
 



Comments


Scroll to Top