National News

آئی ایس آئی ایس -کے نے لی  کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی ذمہ داری

آئی ایس آئی ایس -کے نے لی  کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی ذمہ داری

اسلام آباد: اسلامک اسٹیٹ خراسان (ISIS-K) نے افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے پر گزشتہ ہفتے ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اس حملے میں پاکستانی سفارت خانے کے انچارج سفیر محفوظ رہے تاہم ان کا ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔ داعش کی خراسان شاخ نے ہفتے کے روز دیر گئے عربی میں جاری ایک مختصر بیان میں دعویٰ کیا کہ اس کے دو جنگجوؤں نے پاکستانی سفارت خانے کے انچارج سفیر اور ان کے سیکیورٹی اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ پاکستانی سفارت خانے کے احاطے کے اندر تھے۔   اس حملے میں ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا اور عمارت کو نقصان پہنچا۔ اس نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعے کو ہونے والے حملے میں پاکستانی سکیورٹی اہلکار اسرار محمد زخمی ہو گئے تھے۔ ان کا تعلق فوج کے کمانڈو یونٹ سے ہے۔ تاہم سفارتخانے کے انچارج سفیر عبید الرحمان نجامی بحفاظت بچ گئے۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسلام آباد کا دعویٰ ہے کہ افغانستان میں چھپی پاکستان مخالف قوتیں یہ حملے کر رہی ہیں۔ اس دعوے کو لے کر دونوں ممالک میں تنا ؤپیدا ہو گیا ہے۔
اسلام آباد میں وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ اسلامک اسٹیٹ کے دعوے کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہاآزادانہ طور پر اور افغان حکام کے ساتھ مشاورت سے، ہم ان رپورٹس کی سچائی کی تصدیق کر رہے ہیں۔اس نے کہااس کے باوجود، دہشت گردانہ حملہ اس خطرے کی واضح یاد دہانی ہے جو دہشت گردی سے افغانستان اور خطے میں امن و استحکام کو لاحق ہے۔" دفتر خارجہ نے کہا، ہمیں اس خطرے کو شکست دینے کے لیے اجتماعی طور پر عزم کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔
 



Comments


Scroll to Top