انٹرنیشنل ڈیسک: ایران نے جمعہ کے روز کویت کی مینا الاحمدی تیل صاف کرنے والی تنصیب پر ڈرون حملے کیے جس کے نتیجے میں وہاں آگ بھڑک اٹھی۔ سرکاری کمپنی کویت پیٹرولیم کارپوریشن نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔ کمپنی کے مطابق اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
کویت میں تیل صاف کرنے کی بڑی تنصیبات موجود ہیں۔
مینا الاحمدی کی تیل صاف کرنے والی تنصیب پر جنگ کے دوران کئی مرتبہ حملے ہو چکے ہیں۔ یہ تنصیبات کویت کی تیل پیداوار کے لیے نہایت اہم ہیں کیونکہ ان کے بغیر کنوو¿ں سے نکالا گیا تیل کہیں منتقل نہیں کیا جا سکتا اور پیداوار روکنا پڑتی ہے۔ ان تنصیبات کو دوبارہ فعال کرنے میں کافی وقت لگتا ہے اور جب تک یہ دوبارہ کام شروع نہ کریں اس وقت تک تیل کے کنویں بڑی تعداد میں غیر فعال رہتے ہیں۔